ETV Bharat / state

مرزا پور: بس اور ٹرک کی ٹکر میں 20 افراد زخمی - اترپردیش کے ضلع مرزاپور

ضلع مرزا پور کے لہیا علاقے کے بھٹواری گاؤں کے قریب بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہوئی۔ اس حادثہ میں چار خواتین سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔

مرزاپور: بس اور ٹرک کی ٹکر میں 20 افراد زخمی

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 5:17 PM IST

اترپردیش کے ضلع مرزاپور کے لہیا علاقے کے بھٹواری گاؤں کے نزدیک آج روڈویز کی بس اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے سے ہوئی ٹکر میں چار خواتین سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں چار کی حالت نازک ہے۔ انہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق دیوری گاؤں سے مرزاپور شہر کے لئے روڈویز کی بس جا رہی تھی۔ بس میں کل 40 افراد سوار تھے۔ صبح بس بھٹواری گاؤں کے نزدیک بلاک تک پہنچی تھی کہ سامنے سے آرہے ٹرک سے بس ٹکرا گئی۔

پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی سواریوں کو باہر نکال کر سی ایچ سی ہلیا اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے روڈویز بس ڈرائیور سریش سنگھ اور ٹرک ڈرائیور رمیش سمیت سنیتا و گرو کی حالت نازک دیکھتے ہوئے چاروں کو بہتر علاج کے لئے مرزاپور اسپتال کے لئے روانہ کیا۔ جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج ہلیا اسپتال میں چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوریا: سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے تین افراد کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.