ریاست اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ مغل پورہ رام گنگا ندی کے علاقے میں سرکاری زمین پر رہ رہے برسوں سے غریب بے سہارا لوگوں کے مکانوں کو مرادآباد نگر نگم کے ذریعہ ہٹایا جا رہا ہے۔ مکانوں کو ہٹائے جانے سے غریب اور بے سہارا لوگ گھر سے بے گھر ہو رہے ہیں۔
متاثرین نے اس سلسلے میں ڈی ایم دفتر پہنچ کر احتجاج کیا اور میمورنڈم کے ذریعہ مطالبہ کیا ہے ہے وہ برسوں سے یہاں رہائش پذیر تھے اور محنت و مزدوری کرکے یہاں مکان بنایا تھا، لیکن نگر نگم کے ذٖریعہ ہمارے مکان کو منہدم کیا جارہا ہے، تقریبا 20 سے بائیس لوگوں کے گھر توڑ کر انہیں بے گھر کردیا گیا ہے،لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ جب ہم لوگوں کو یہاں سے ہٹایا ہی جارہا ہے تو ہمیں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت رہنے کے لیے گھر فراہم کیے جائیں۔
مزید پڑھیں:آنکھوں کے سامنے آشیانے اجاڑ دیے گیے
مقامی باشندہ نرگس بانو کا کہنا ہے کہ ہم یہاں گزشتہ 20 برسوں سے رہائش پذیر ہیں، مرادآباد نگر نگم زبردستی بے سہارا لوگوں کو گھر سے باہر نکال کر انکے گھروں کو منہدم کر رہی ہے۔یہاں پر رہنے والے لوگ بہت ہی غریب ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر یہ ہمارے گھر توڑ رہے ہیں تو ہمیں سرکاری اسکیم کے تحت دئیے جانے والے گھر مہیا کرائیں یا ہمیں معاوضہ دیا جائے تاکہ ہم کہیں اور اپنا ٹھکانہ ڈھونڈ لیں۔
اس علاقے میں گزشتہ 20 برسوں سے رہائش پذیر احمد حسین کا کہنا ہے کہ ہمیں اس حوالے سے مرادآباد نگر نگم سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا، میں نے بہت برسوں پہلے یہاں 72 ہزار روپئے میں زمین خریدی تھی اور اب ہمارے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔جب ان زمینوں کو فروخت کیا جارہا تھا یا ان پر گھر تعمیر کرائے جارہے تھے تب انتظامیہ نے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی۔میرا بھی یہی مطالبہ ہے کہ ہمیں رہنے کے لیے گھر