ETV Bharat / state

Two Drug Smugglers Arrested بلیا میں 2 منشیات اسمگلر گرفتار، 25 لاکھ کی براون شوگر برآمد - اترپردیش کے ضلع بلیا

بلیا ضلع کے بانس ڈیہہ روڈ تھانہ علاقے کے شنکر پور تراہے پر منگل کی دیر رات گاڑی چیکنگ کے دوران پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے ہلدی تھانہ علاقے سے دو لوگوں کو 250 گرام براون شوگرکے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 11, 2023, 6:35 PM IST

بلیا: اترپردیش کے ضلع بلیا کے بانس ڈیہہ روڈ تھانہ علاقے میں جانچ کے دوران بلیا پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے 25لاکھ روپئے کی براون شوگر لے جارہے دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے کٹہ اور کارتوس بھی برآمد کیا ہے۔Ballia Police Arrest Two Drug Smugglers

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس درگا پرساد تیواری نے بدھ کو بتایا کہ ضلع کے بانس ڈیہہ روڈ تھانہ علاقے کے شنکر پور تراہے پر منگل کی دیر رات گاڑی جانچ کے دوران پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے ہلدی تھانہ علاقے کے ادھاون چھپرا باشندہ پون اپادھیائے اور علاقے کے ہی مغربی ٹولہ باشندہ آکاش اپادھیائے کو گرفتار کرکے ان کے قبضۓ سے 250گرام براون شوگر برآمد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد براون شوگر کی قیمت تقریبا 25لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے دونوں اسمگلروں کے قبضے سے ایک کٹا اور کارتوس بھی برآمد کیا ہے۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ پولیس نے دونوں ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ اور مسلح ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Anantnag: اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.