ETV Bharat / state

مرادآباد تشدد : سات خواتین سمیت 17 ملزمین گرفتار - مرادآباد کی خبر

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں گزشتہ روز ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے 7 خواتین سمیت 17 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

17 accused including 7 women arrested in moradabad violence
مرادآباد تشدد معاملے میں سات خواتین سمیت 17 ملزمین گرفتار
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 4:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے ناگفنی تھانہ علاقے میں گزشتہ روز میڈیکل ٹیم پر ہوئے حملے کے معاملے میں پولیس نے اب تک 17 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمین میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے ساری رات گھروں کی تلاشی لی اور ملزمین کی نشاندہی ویڈوگرافی اور ڈرون کی ریکارڈنگ سے کی اور انہیں گرفتار کرلیا۔

17 accused including 7 women arrested in moradabad violence
مرادآباد تشدد معاملے میں سات خواتین سمیت 17 ملزمین گرفتار

گرفتار تمام ملزمین کے خلاف آئی پی سی کی مختلف شقوں کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس گھر سے فرار ہونے والے حملہ آوروں کی بھی تلاش کر رہی ہے، جو واقعے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

ناگفنی تھانے علاقہ میں گزشتہ روز ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے بعد پولیس اب ایکشن موڈ میں ہے۔ ڈرون سے لی گئی تصاویر، واقعے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے بعد اب تک 17 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیکل ٹیم پر حملہ کرنے والی 7 خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے نباؤ پورہ کے علاقے کو سیل کردیا ہے۔

پولیس کی کئی ٹیمیں علاقے میں ملزمین کی تلاش کر رہی ہیں۔ ابتدائی معلومات میں پولیس کو متعدد ملزمین کے گھر چھوڑنے کے بارے میں بھی معلومات ملی ہیں۔

رات گئے ناگفنی پولیس اسٹیشن میں 17 نامزد افراد سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ این ایس اے کی کارروائی کی تیاریوں میں مصروف ہے اور تمام لوگوں کی تفصیلات اکٹھا کرکے حکومت کو ارسال کی جارہی ہیں۔

پولیس نے آئی پی سی کی متعدد دفعات کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، وبائی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس پی سٹی کے مطابق پولیس ہر ملزم کو تلاش کرے گی اور تمام مجرموں کو جیل بھیجا جائے گا۔ میڈیکل ٹیم پر حملے کے بعد آج پورے علاقے میں صورتحال معمول کے مطابق ہے اور بیشتر مکانات میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.