لکھنؤ: حج 2023 کے لیے لکھنو مرکز سے تئیسویں فلائٹ نمبر ایس وی 37873 سے 31 مئی کو 296 عازمین حج پرواز کے مقررہ وقت پر صبح 08.20 بجے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بحفاظت روانہ ہوئے۔ اس پرواز میں 160 مرد اور 136 خواتین روانہ ہوئیں۔ سب سے زیادہ 108 عازمین بدایوں ضلع سے، جالون سے97 اور ہمیر پور ضلع سے72 شامل تھے۔
یہ اطلاع آج یوپی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری/ایگزیکٹیو آفیسر ایس پی تیواری نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ 24 ویں فلائٹ نمبر SV-3895 سے284 عازمین حج بحفاظت روانہ ہوئے۔ اس پرواز میں 155 مرد اور 127 خواتین روانہ ہوئیں۔ جس میں جھانسی ضلع سے زیادہ سے زیادہ 102، لکھنؤ سے 118 اور مدھیہ پردیش کے بھوپال ضلع سے 02 عازمین حج گئے ہیں۔ 25 ویں پرواز نمبر SV 3755 مورخہ 31 مئی 2023 کو 297 عازمین حج کو بحفاظت گئی۔ اس پرواز سے 149 مرد اور 148 خواتین روانہ ہوئیں، اس میں سب سے زیادہ عازمین بریلی 57 اور سدھارتھ نگر 31 گئے ہیں۔
اب تک لکھنؤ سے 7324 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں۔ دہلی روانگی مرکز سے آج 31 مئی 2023 کو فلائٹ نمبر SV3783 سے 19 عازمین، فلائٹ نمبر SV03757 سے 10 عازمین، فلائٹ نمبر SV03759 سے 08 اور فلائٹ نمبر SV03785 سے 06 عازمین حج روانہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی سے دوسری ریاستوں سے زیادہ تر عازمین حج گئے ہیں۔ دہلی سے اب تک اتر پردیش کے 9675 عازمین حج لکھنو سمیت پورے اترپردیش سے اب تک 16999 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: تعلیمی انجمن نصرۃ الاسلام نے یک روزہ حج تربیتی پروگرام منعقد کیا
تیواری نے بتایا کہ عازمین حج کے لیے لکھنؤ سے درج ذیل پروازیں اب مدینہ منورہ جانے کے بجائے براہ راست لکھنؤ سے جدہ جائیں گی۔ ان پروازوں کے عازمین حج کو حج ہاؤس سے احرام باندھ کر روانہ ہونا ہوگا۔ جس میں یکم جون کی دو پروازیں نمبر .SV-3773 SV-3741 دو جون کی دو پروازیں SV-3867، SV-3895کے علاوہ پانچ جون کی پرواز نمبر SV-3753 شامل ہیں، یہ پانچ پروازیں لکھنو سے براہ راست جدہ جائیں گی۔