ETV Bharat / state

سہارنپور: رشتوں کا تقدس پامال، دوشیزہ کی خودکشی

اترپردیش میں ضلع سہارنپور کے صدر بازار علاقے میں ماموں کی چھیڑچھاڑ سے پریشان متاثرہ دوشیزہ نے خودکشی کرلی۔

ماما کی چھیڑ چھاڑ سے پریشان دوشیزہ نے خودکشی کر لی، ملزم گرفتار

author img

By

Published : Dec 14, 2019, 8:12 PM IST

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس دنیش کمار پی نے ہفتے کے روز یہاں بتایا کہ صدر بازار علاقے کے باشندے دھرم ویر کے مکان میں اس کے بہن کے اہل خانہ کرایہ پر رہتے ہیں۔ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ 16 برس کی ایک لڑکی کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ہے۔

اطلاع ملنے کی بنیاد پر پولیس نے اپنی پہل پر تفتیش کروائی اور خود کشی کرنے والی لڑکی کا پوسٹ مارٹم کروایا۔ لڑکی نے پھانسی کا پھندا لگا کر اپنی جان دے دی تھی۔

پولیس نے تفتیش شروع کی اور انھیں لڑکی کا سوسائیڈ نوٹ ہاتھ لگ گیا۔ سوسائیڈ نوٹ میں اپنے ماما دھرم ویر پر چھیڑ چھاڑ اور زور زبردستی کرنے کی بات تحریر تھی۔ سوسائیڈ نوٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ عوامی شرمساری کے خواف سے وہ خودکشی کر رہی ہے۔ پولیس نے دھرم ویر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں متاثرہ اہل خانہ نے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کروائی تھی۔ پولیس نے دھرم ویر کے خلاف خود کشی پر مشتعل کرنے کی دفعہ 306 اور آئی پی سی کی دفعہ 354، 7/8 پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر لیا ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.