ETV Bharat / state

کانپور میں اندوہناک سڑک حادثہ، 17 کی موت

اتر پردیش کے شہر کانپور کے سچیڑی تھانہ علاقے کے رات کسان نگر میں بس اور لوڈر کے مابین تصادم میں 17 افراد ہلاک جبکہ 24 سے زیادہ مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

کانپور میں اندوہناک سڑک حادثہ
کانپور میں اندوہناک سڑک حادثہ
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 10:54 PM IST

Updated : Jun 9, 2021, 6:16 AM IST

حادثے کا شکار بس کانپور سے جھانسی جارہی تھی کہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ پولیس اور میڈیکل کالج کے سی ایم او آر بی کمل موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

کانپور روڈ ایکسیڈینٹ

زخمیوں کو ہیلٹ ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اسی دوران ، سڑک حادثے کے بعد نیشنل ہائے وے پر کئی کلومیٹر تک ٹریفک جام لگ گیا۔ بچاؤ اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔

اس دوران وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سڑک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سینیئر افسران کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو بہتر علاج معالجہ فراہم کریں۔

آئی جی موہت اگروال

وزیراعلیٰ نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس دو لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضلعی مجسٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کریں اور رپورٹ پیش کریں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے اس حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ 'اترپردیش کے کانپور میں سڑک حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میں ان لوگوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اس میں اپنی جان گنوائی ہے۔ بھگوان انہیں غم برداشت کرنے کی شکتی دے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

Last Updated : Jun 9, 2021, 6:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.