ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں کھیتوں میں غیر قانونی تریقے سے کانکنی کرنے والے 27 افراد کے خلاف ضلع انتظامیہ رویندر کمار ماندڑ نے تقریباً 16 کروڑ روپے کی آر سی جاری کی ہے۔
رامپور میں غیر قانونی کانکنی پر شکنجہ کسنے کے لیے رامپور ضلع انتظامیہ رویندر کمار ماندڑ نے سخت اقدامات کیے ہیں۔ ضلع کے کھیتوں میں چوری چھپے غیر قانونی طور پر کانکنی کرنے والے 27 قصورواروں پر 16 کروڑ 41 لاکھ 17 ہزار 103 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
ضلع انتظامیہ نے اس سے قبل ایس ڈی ایم سوار اور ایس ڈی ایم ٹانڈہ کی ٹیم کے ساتھ غیر قانونی کانکنی کی جانچ کرائی تھی۔ سوار کے پٹی کلاں گھوسی پورہ گاؤں میں دریائے کوسی کے کنارے کھیتوں میں غیر قانونی کانکنی ہوتے پائی گئی تھی جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے اس پر کارروائی کی۔
ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار ماندڑ کا کہنا ہے کہ 'آئندہ بھی اس قسم کی کارروائی جاری رہے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے موصول اطلاعات کے مطابق تحصیل سوار کے پٹی کلاں گھوسی پورہ گاؤں میں ان دنوں غیر قانونی کانکنی زور وشور سے جاری ہے۔ اس کی شکایت گزشتہ کئی روز سے ضلع مجسٹریٹ کو مل رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پونچھ: غیر قانونی کان کنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے معاملے کی تحقیقات کرائی اور غیر قانونی کانکنی میں ملوث 27 افراد کے خلاف تقریباً 16 کروڑ کی آر سی جاری کرکے وصولی کے لیے تحصیل بھیج دی۔