ETV Bharat / state

مظفرنگر میں 15 روزہ روڈ سیفٹی مہم کا آغاز

Road Safety Week In Muzaffarnagar مظفّر نگر میں 15 روزہ روڈ سیفٹی ڈے کا افتتاح ہوا۔ مہم کے تحت اسکولوں میں روڈ سیفٹی کو لے کر مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بیداری ریلی کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

مظفرنگر میں 15 روزہ روڈ سیفٹی مہم کا آغاز
مظفرنگر میں 15 روزہ روڈ سیفٹی مہم کا آغاز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 7:40 PM IST

مظفرنگر میں 15 روزہ روڈ سیفٹی مہم کا آغاز

مظفّر نگر: ریاست اترپردیش کے مظفّر نگر میں 15 روزہ روڈ سیفٹی ڈے کا افتتاح ہوا۔مہم کے تحت اسکولوں میں روڈ سیفٹی کو لے کر مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ طلبا و طالبات اور عام لوگوں کو ٹریفک ضابط پر سختی سے عمل کرنے کے لئے بیداری مہم چلائی جائے گی۔

روڈ سیفٹی پکھواڈے کا افتتاح ایس ایس پی سنجیو سمن اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے مظفر نگر کے پولیس لائنز میں رسمی طور پر چراغ روشن کر کیا۔ اس دوران سینکڑوں اسکولی طلباء موجود تھے جنہیں ٹریفک قوانین سے واقف کروایا گیا۔ ایس ایس پی سنجیو سمن نے تمام طلباء کو روڈ سیفٹی کا حلف دلایا۔ ایس ایس پی سنجیو سمن نے بتایا کہ گزشتہ مہا ٹریفک مہا منایا گیا جس میں کافی کام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی پکھواڈے کے تحت اس کام کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ناگپور میں سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک

ایس ایس پی سنجیو سمن نے کہا کہ مظفر نگر میں ایک بڑا مسئلہ ہائی وے پر کئے گئے غیر قانونی کٹس ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں کئی بار این ایچ آئی کو خط لکھے ہیں اور اس پر کام بھی کیا گیا ہے اس کے نتائج بھی ہمیں نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے سڑک حادثات میں کمی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.