ETV Bharat / state

Eye Donation Camp آنکھوں کے عطیہ کا پندرہ روزہ پروگرام اختتام پذیر - جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ امراض چشم میں پروقار عزت افزائی تقریب کے ساتھ آنکھوں کے عطیہ کا پندرہ روزہ پروگرام تکمیل کو پہنچا۔

آنکھوں کے عطیہ کا پندرہ روزہ پروگرام اختتام پذیر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 8:17 PM IST

علی گڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال کی آئی بینک کی جانب سے پندرہ روزہ پروگرام کے اختتام پر عطیہ دہندگان کے کنبوں، طلباء، طبی پیشہ ور افراد اور رضاکاروں کے انمول تعاون کا اعتراف کیا گیا۔

پروفیسر اے کے امیتاوا، صدر شعبہ امراض چشم نے عطیہ دہندگان کے کنبوں کا خیرمقدم کیا۔ان کے بے لوث تعاون کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ عطیہ دہندگان کے کنبوں کو ان کے غیر متزلزل حوصلہ اور سخاوت کے لئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آنکھوں کے عطیہ کی بدولت قرنیہ ٹشو کا قیمتی تحفہ حاصل کرنے والے مریضوں نے تقریب میں شرکت کی اور عطیہ کرنے والے کنبوں کا شکریہ ادا کیا۔

پروفیسر وینا مہیشوری، ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن نے آئی بینک کی طرف سے کئے گئے قابل ستائش کاموں کے لئے ان کی تعریف کی اور مستقبل کی کوششوں کے لئے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا۔آئی بینک کے سابق انچارج ڈاکٹر ادیب عالم خان نے آئی بینک کے ارتقاء کے بارے میں بتایا، جس میں انھوں نے درپیش چیلنجز اور ہدف کے حصول کے لیے پختہ عزم برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

’دیہہ دان سنستھا‘ کے ڈاکٹر ایس کے گوڑ اور ڈاکٹر جینت شرما کی خدمات اور سی اے انل وارشنے کے تعاون کو سراہا گیا۔آئی بینک کے اسسٹنٹ انچارج ڈاکٹر ایم ثاقب نے ڈاکٹر سمین مرزا کے ساتھ آنکھوں کے عطیہ کے پندرہ روزہ پروگرام کے دوران ہونے والی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ جے این میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس طلباء کے تعاون کو خاص طور پر تسلیم کیا گیا، جنھوں نے آنکھوں کے عطیہ سے متعلق آگہی کو فروغ دینے کی انتھک کوششیں کیں۔

ڈاکٹر ضیاء صدیقی نے تمام معزز مہمانوں، شرکاء اور رضاکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے پندرہ روزہ پروگرام کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس تقریب میں آئی بینک کے صابر، ڈاکٹر سمین مرزا، ڈاکٹر رضی، اور ہنسیکا سکسینہ کی بھی فعال شراکت رہی۔

یہ بھی پڑھیں:Mushaira in Kanpur کانپور میں اردو اکیڈمی کی جانب سے مشاعرہ کا انعقاد

واضح رہے آنکھوں کے عطیہ کا پکھواڑہ ایک مہم ہے جو ہر سال 25 اگست تا 8 ستمبر تک 15 دنوں کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعہ منائی جاتی ہیں۔ یہ اندھے پن پر قابو پانے کے قومی پروگرام کے طور پر پورے بھارت میں منعقد کیا جاتا ہے۔ آنکھوں کے عطیہ قومی پکھواڑے کا آغاز 1985 میں ہوا تھا جس کی ذمہ داری وزارت صحت اور مرکزی حکومت کے کندھوں پر ہے۔ اس کا مقصد نابینا پن کی روک تھام کے لیے آنکھوں کے عطیہ کے مقصد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو مرنے کے بعد آنکھوں کے عطیہ کے لیے بھی ترغیب دینا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.