چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر اروند شری واستوا نے بتایا کہ تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے موضع راج گڑھ کی ایک حاملہ خاتون گزشتہ سات مئی کو اہل خانہ کے ساتھ ضلع زنانہ اسپتال آئی تھی، جبکہ اس تاریخ کو احمد آباد سے بذریعہ ایمبولینس سے آئے تھانہ جیٹھوارہ کے ڈروا سبل گڑھ کے نوجوان کو سانس لینے میں تکلیف کے سبب ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
محکمہ صحت کی ٹیم نے دونوں کا سیمپل لے کر جانچ کے لیئے بھیجا جہاں دونوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔
ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 15 ہوگئی ہے، جن میں نصف درجن تبلیغی جماعت کے لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔