لکھنؤ: اترپردیش میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران ایک ارب 39کرور سے زیادہ ملکی و غیر ملکی سیاحتوں نے یہاں کے تاریخی اور مذہبی سیاحتی مقامات کا دیدار کیا ہے۔ وزیر سیاحت جیویر سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ سال 2018 سے اپریل 2023 تک کل 139.37 کروڑ سیاحوں نے ریاست کے مذہبی، تاریخی اور قدیم مقامات کا دورہ کیا۔ اس میں 10607627 غیر ملکی سیاح شامل تھے۔ سال 2019 میں یوپی آنے والے بھارتی اور غیر ملکی سیاحوں کی درجہ بندی ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں بالترتیب پہلی اور تیسری تھی۔ کورونا کے دور میں سیاحوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی تھی لیکن اس وقت سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قومی اور بین الاقوامی منظر نامے میں اتر پردیش کے سیاحتی مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اتر پردیش کی سیاحتی صنعت دنیا کے سیاحتی نقشے پر اپنی منفرد شناخت بنانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ سیاحت کے نقطہ نظر سے یوپی میں تاریخی، مذہبی اور قدرتی حسن سے بھرپور کئی سیاحتی مقامات ہیں۔ جس کی حیرت انگیز خوبصورتی سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Mustard Fields Of Valley وادی کے لہلہاتے سرسوں کے کھیتوں سے لطف اندوز ہوتے سیاح
سنگھ نے بتایا کہ سیاحت کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اس میں بھاری سرمایہ کاری کے امکانات کے علاوہ روزگار سے آمدنی حاصل کرنے کے لامحدود امکانات ہیں۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو مسلسل بہتر کر رہی ہے۔ ریاست میں ریل، ہوائی، سڑک اور آبی راستوں کا اچھا رابطہ ہے۔ کاشی، ایودھیا، متھرا، پریاگ راج اور آگرہ جیسے مقامات موجود ہیں۔ ان مقامات پر سیاحتی سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع مل رہے ہیں۔ محکمہ سیاحت یوپی کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ میں مصروف ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ذرائع سے پبلسٹی بھی کی جا رہی ہے۔ اس کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے سات کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
یو این آئی