ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کوکرناگ میں میٹھی مکئی کی زبردست پیداوار سے کسان خوش

کوکرناگ میں اس سال میٹھی مکئی کی اچھی پیداوار سے کسان خوش ہیں، تاہم انہوں نے اس کیلئے مارکٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

کوکرناگ میں میٹھی مکئی کی اچھی پیداوار سے کسان خوش
کوکرناگ میں میٹھی مکئی کی اچھی پیداوار سے کسان خوش (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

اننت ناگ: قدرت نے کشمیر کو نہ صرف حسن جمال سے مالامال کیا ہے بلکہ وادی کی آب و ہوا کو ایسا موثر بنایا ہے کہ وہ مختلف اور متنوع چیزوں کی کاشت اور پیداوار کے لئے موزوں ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے تین سال قبل سوویٹ کارن یعنی میٹھی مکئی کی پیداوار کی شروعات کی گئی تھی۔ اگرچہ ابتدا میں محکمہ زراعت کو کسانوں تک بیج پہنچانے اور اُنہیں اس کے فوائد سے متعارف کرانے میں کافی محنت کرنا پڑی، تاہم سوویٹ کارن لوگوں میں جلد ہی مقبول ہوگئی اور آج لوگ خود چل کر محکمہ سے تعاون لے کر سوویٹ کارن کا بیج مفت حاصل کر لیتے ہیں۔

میٹھی مکئی کی فصل سے مستفید ہوئے کسان کا کہنا ہے کہ ابتدا میں محکمہ زراعت کے افسران نے کوکرناگ کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا، جس کے بعد انہوں نے ہمیں کہا کہ ایسے مقامات سوویٹ کارن کے لیے کافی موزوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں کے کسان اپنے کھیتوں میں سوویٹ کارن لگائیں گے تو ان علاقوں میں آنے والے وقت میں کافی اچھی فصل ہوسکتی ہے، جس کے بعد مقامی کسانوں نے بھی محکمہ کو اپنا تعاون پیش کیا۔ مقامی کسانوں کے مطابق میٹھی مکی سے انہیں اچھا منافع حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے ملازمین وقت وقت پر ان کسانوں کو صلاح مشورے دے کر کلیدی رول ادا کر رہے ہیں۔ تاہم کسانوں نے محکمہ سے گزارش کی کہ میٹھی مکئی کے لئے انہیں مارکیٹ فراہم کی جائے تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کا بھرپور فائدہ مل سکے۔

مزید پڑھیں:

میٹھی مکیّ کی طرف کسانوں کا رجحان بڑھ گیا، محکمہ زراعت ضلع افسر

سویٹ کارن مکّی کاشت کسانوں میں مقبول، امسال پیداوار میں اضافہ

محکمہ زراعت کے چیف ایگریکلچر افسر ایجاز حسین نے کہا کہ محکمہ گذشتہ کئی برسوں سے کوکرناگ کے پورے حلقے میں ایک انوکھی پہل کرتے ہوئے سویٹ کارن (Sweet Corn) مکئی اگانے اور اُس سے لوگوں کو فوائد پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے جس میں محکمہ کافی حد تک کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویٹ کارن عام مکئی کے مقابلے کافی مہنگی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹھی مکئی اور عام مکئی میں گہرا تعلق ہوتا ہے لیکن ان کا ذائقہ بالکل الگ الگ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سویٹ کارن کو نہ صرف ایسے عام مکئی کی طرح کھاتے ہیں بلکہ اس کو ہوٹلوں اور ریستوراں میں بھی استعمال میں لایا جاتا ہے۔ سویٹ کارن کو سوپ اور دیگر اقسام کے سبزی کی طرح بھی پکایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے مختلف کوششوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکئی صحت کے لئے کتنا مفید ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.