ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیس کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 13 مثبت نئے کیسز ملے ہیں جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔
موصولہ 784 رپورٹوں میں 13 مثبت کیس پائے گئے اور دیگر کی تمام رپورٹ منفی آئی ہے۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 5 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے اب کورونا مریضوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔ مظفر نگر میں اب تک 105 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔
آج جو مظفرنگر میں 13 نئے مثبت کیس ملے ہیں ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگ راجپور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم اب تک 8578 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔