قومی دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد میں جمعہ کے روز کوویڈ 19 کے 13 نئے کیسز پائے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ غازی آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 133 ہوگئی ہے۔
تاہم محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 'ان میں سے 57 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ کوویڈ- 19 کے مریضوں کی تعداد فی الحال 74 ہے۔'
وہیں غازی آباد میں ہاٹ سپاٹ کی تعداد 19 سے کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 'ہاٹ سپاٹ علاقوں میں کوویڈ -19 کے رینڈم ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے تک لاکھوں کی آبادی والے شہر میں 4000 افراد کا ٹیسٹ بھی نہیں کرایا جاسکا تھا لیکن اب یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔'
محکمہ صحت کا دعویٰ ہے کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ زیادہ تر مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 'غازی آباد میں 268 ٹیسٹ رپورٹ میں سے 255 ٹیسٹ منفی پائے گئے ہیں۔'