ریاست اتر پردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ جنکشن پہنچی مزدور اسپیشل ٹرین میں 40 اضلاع کے مہاجر مزدور موجود تھے، جب کہ ضلع سے صرف 70 افراد ٹرین میں سوار تھے۔ ان تمام مزدوروں کی اسٹیشن پر تھرمل اسکریننگ کی گئی۔ ٹرین تین گھنٹے تاخیر سے اپنے مقررہ وقت سے پرتاپ گڑھ پہنچی۔ جب مزدوروں سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ 'فارم بھرنے کے نام پر ان سے 650 روپے لیے گئے ہیں۔
گجرات کے سورت میں پھنسے اتر پردیش کے 1،250 مہاجر مزدوروں پر مشتمل دوسری 'شرمک اسپیشل ٹرین' رات ڈھائی بجے کے قریب پرتاپ گڑھ پہنچی۔ پرتاپ گڑھ جنکشن پر تمام مسافر کو اتارا گیا۔ اس دوران پولیس نے جنکشن کو کیمپ میں تبدیل کردیا تھا۔ جنکشن پر تمام مزدوروں کا جانچ کیا گیا، جس کے بعد انہیں روڈ ویز بسوں کے ذریعہ اپنے ضلع روانہ کیا گیا۔ ان سب کو گھر میں قرنطینہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جب پرتاپ گڑھ پہنچے مزدوروں سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ 'فارم بھرنے کے نام پر ان سے 600 سے 650 روپے وصول کیے گئے ہیں۔ مزدوروں نے بتایا کہ انہیں راستے میں کھانے کے لیے کھچڑی دی گئی تھی جس کا معیار بہت خراب تھا۔