ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں بس اور کنٹینر میں تصادم ہونے کی وجہ سے تقریبا 12 لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ 'بس میں سوار 112 مسافر پنجاب سے بہار جا رہے تھے۔ وہیں سڑک حادثہ کے بعد شاہراہ پر کئی کیلو میٹر لمبی جام لگ گئی ہے۔'
![امروہہ: بس اور کنٹینر میں تصادم، 12 زخمی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-amr-01-accidentonhighway-10077_14112020123338_1411f_00542_106.jpg)
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امروہہ پولیس موقع پر پہنچ چکی پے۔ حادثے میں تباہ شدہ گاڑیوں کو کرینوں کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے، جس کے بعد آہستہ آہستہ جام کو کھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وہیں زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے۔
![امروہہ: بس اور کنٹینر میں تصادم، 12 زخمی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-amr-01-accidentonhighway-10077_14112020123338_1411f_00542_487.jpg)
فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔