ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا میں مسلسل دوسرے روز 10 سے زائد کورونا کے مریضوں New Corona Cases in Noida کی تصدیق ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق 12 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس میں چار مریض ایک ہی سوسائٹی کے رہائشی ہیں۔ اس میں 6 سے 11 سال کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔
محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق 12 مریضوں میں سے چار مریض سیکٹر 93 اے میں واقع اے ٹی ایس ولیج سوسائٹی کے رہائشی ہیں۔ ان میں سے 3 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جمعرات کو اس خاندان کا ایک مریض کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا۔ اے سی ایم او ڈاکٹر سنیل دوہرا کے مطابق کورونا متاثر مریض میں ایک برطانیہ کا رہائشی بھی ہے۔ وہیں اس دوران سوئزز لینڈ کی رہنے والی ایک خاتون کو سیکٹر 39 کے کووڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ باقی کورونا متاثر مریضوں کو گھروں میں ہی قرنطینہ اختیار کرنے کو کہا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 8703 لوگ بیرون ملک سے گوتم بدھ نگر واپس آئے ہیں۔ 80 فیصد لوگوں کا سراغ لگایا جا چکا ہے۔ ان میں 1954 لوگ زیادہ خطرے والے(ہائی رسک) ممالک سے واپس آئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی 5 مریض علاج کے بعد صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 62995 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ ضلع میں فعال مریضوں Active cases in Noida کی تعداد 48 ہے۔
مزید پڑھیں: Delhi reports 180 COVID cases: دہلی میں کورونا کے 180 نئے کیسز درج