ETV Bharat / state

گیارہ سال کی فلک ارشد بین الاقوامی سطح پر اسپورٹس ایروبک کے لئے مرادآباد سے منتخب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 7:03 PM IST

مرادآباد کی کھلاڑی فلک ارشد کو بین الاقوامی سطح پر اسپورٹس ایروبک کھیل کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ کل ملا کر اتر پردیش سے نو کھلاڑی چنے گئے ہیں جس میں ایک فلک ارشد بھی ہیں جس کے بعد ان کے گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔

گیارہ سال کی فلک ارشد بین الاقوامی سطح پر اسپورٹس ایروبک کے لئے مرادآباد سے منتخب
گیارہ سال کی فلک ارشد بین الاقوامی سطح پر اسپورٹس ایروبک کے لئے مرادآباد سے منتخب
گیارہ سال کی فلک ارشد کو بین الاقوامی سطح پر اسپورٹس ایروبک کے لئے مرادآباد سے منتخب کیا گیا

مرادآباد:ملک میں صلاحیت مند کھلاڑیوں کوئی کمی نہیں ہے۔ بہت سی ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیت کے دم پر اپنا اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ مرادآباد سے بھی ایسے کئی بڑے نام آتے ہیں جنہوں نے کھیل کے میدان میں اپنا نام کیا ہے۔

ایسی ہی ایک باصلاحیت اور ہونہار فلک ارشد سے ای ٹی وی نے بات چیت کی۔ فلک کی عمر محض 11 سال ہے ۔ اپنی چھوٹی سی عمر میں فلک نے کئی کھیل میڈلز اور سند حاصل کی ہیں جس میں ضلعی سطح سے لے کر بین الاقوامی سطح تک میڈل اور سرٹیفیکیٹس اُنہوں نے حاصل کیے ہیں۔

اسکیٹنگ سے اپنے کھیل زندگی کی شروعات کرنے والی فلک نے رول بال یوگا اور اسپورٹس ایروبک جیسے کھیلوں میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ابھی حال ہی میں انہوں نےکرناٹک میں قومی سطح پر کھیلے گئے اسپورٹس ایروبکس کی دو کیٹگری میں سلور اور گولڈ میڈلز حاصل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ یوگا میں بھی میڈلز حاصل کر چکی ہیں۔

اتر پردیش صوبے سے اسپورٹس ایروبیک کھیل کے لئے نیپال میں اپنے کھیل کا ہنر دکھانے کے لئے نو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جسمیں ایک فلک بھی ہیں۔ اور اب ان کا انتخاب بین الاقوامی سطح پر اسپورٹس ایروبک کھیل کے لیے کیا گیا ہے جس کے لیے انہیں نیپال جانا ہے اور اپنے ہنر کا جلوہ دکھانا ہے فلک امید جتاتی ہیں کہ وہاں بھی وہ گولڈ میڈل حاصل کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:مظفر نگر میں فیشن شو میں برقعہ پہن کر مسلم لڑکیوں کا کیٹ واک

فلک نے اپنی کامیابی کے پیچھے اپنے گھر والوں خصوصی طور پر والدین کا ذکر کیا ان کے مطابق جب وہ میڈلز جیتی ہیں تو ان کے گھر کے سبھی افراد بہت خوش ہوتے ہیں اس کے ساتھ ہی وہ ٹریننگ دینے والے ان کے کوچ اور اساتذہ کا بھی ذکر کرتی ہیں کہ ان کی اس کامیابی کے پیچھے ان کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.