اس نوٹس میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب اے ایم یو کے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ امتحانات کے ساتھ سنہ 2020 کے دسویں اور بارہویں کے باقی امتحانات بھی آن لائن ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امتحانات کے لیے ٹائم ٹیبل، جلد ہی یونیورسٹی کنٹرولر امتحان دفتر سے جاری ہوجائیں گے۔
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں ہدایت دی گئی ہے کہ سبھی دسویں اور بارہویں کے طلبا و طالبات جلد سے جلد اپنے موبائل نمبر، وہاٹس ایپ نمبر اور ای میل آئی ڈی کو رجسٹر کریں تاکہ انہیں تمام نوٹیفیکیشن کے بارے میں جانکاری ملتی رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ یا کنٹرولر امتحانات کی ویب سائٹ پر www.amucontrollerexams.com طلبہ و طالبات کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر 7500125666 بھی جاری کیا گیا ہے، جس پر صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے، اور اپنے سوالوں کا اطمیان بخش جواب حاصل کیا جاسکتا ہے۔