ETV Bharat / state

بہرائچ:100 بستر پر مشتمل کووڈ19 اسپتال مکمل

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں کوروناوائرس (کووڈ19) متاثرہ افراد کے لیے 100بستروں پر مشتمل اسپتال مکمل کر لیا گیا ہے۔

بہرائچ:100 بستر پر مشتمل کووڈ19 اسپتال مکمل
بہرائچ:100 بستر پر مشتمل کووڈ19 اسپتال مکمل
author img

By

Published : May 9, 2020, 5:53 PM IST

ریاست اتر پردیش میں بہرائچ میڈیکل کالج کے احاطے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے 100 بستروں پر مشتمل کووڈ19 ہسپتال تیار کیا گیا ہے۔ اسپتال میں متاثرہ مریضوں کے علاج و معالجے کی سہولت جمعرات سے ڈی ایم کی نگرانی میں شروع کی جائے گی۔

علاقے میں کوروناوائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر انتظامیہ پہلے ہی محتاط ہے، ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار کی پہل پر تریائی مریضوں کے لئے بہرائچ میڈیکل کالج کے احاطے میں کووڈ19 ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کیا گیا تھا۔ مکمل ہو چکے اس کووڈ19 اسپتال میں 100 مریضوں کو رکھنے کا نظام ہے جہاں جراحی (آپریشن) کا انتظام بھی ہے۔

علیحدہ کووڈ19اسپتال تیار ہونے کے بعد اب اس مہلک وائرس میں مبتلا کسی حاملہ خاتون کو آپریشن کے لئے لکھنؤ نہیں بھیجنا پڑے گا۔

ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار نے بتایا کہ ’’ملک میں کورونا وائرس کا انفیکشن پھیل چکا ہے۔ ضلع میں اس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 17 مثبت مریض پائے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو بھی کسی اور بیماری کے سبب علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے، ایسی صورتحال میں انہیں لکھنؤ بھیجنا پڑتا تھا۔‘‘

ڈی ایم نے بتایا کہ اس مسئلے کے پیش نظر کووڈ19 مریضوں کے لئے 100 بستروں پر مشتمل اسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مریضوں کے آپریشن سے متعلق ہر قسم کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔‘‘ اسی کے ساتھ ہی چیف میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈی کے سنگھ کی نگرانی میں کووڈ19 اسپتال میں کورونا انفیکشن کے علاج کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اسپتال میں آرتھوپیڈک سرجری، عمومی بیماریوں اور این سی پی سمیت دیگر بیماریوں کا علاج بھی کیا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.