اتر پردیش میں 10 نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3،583 ہوگئی ہے۔ منگل کے روز 10 نئے کیسوں میں سے 4 لکھنؤ، 1 لکھیم پور کھیری، 3 کنوج اور 2 ہردوئی سے رپورٹ سامنے آئی ہے۔
وہیں ریاست بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 80 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اتر پردیش کے 74 اضلاع میں کورونا وائرس پھیل گیا ہے۔ اتوار کے روز اتر پردیش میں 105 مریضوں کے صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا۔
اتر پردیش میں اب کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3583 ہے۔ ریاست میں قرنطینہ مریضوں کی تعداد 9515 ہے۔ وہیں ریاست میں 1888 مریض آئسولیشن میں داخل کیے گئے ہیں۔ وہیں اب تک 1758 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔