اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز دو پہر کو تین نوجوان چنینی کے قریب واقع دریائے توی میں نہانے گئے تھے۔ اس دوران ایک نوجوان لاپتہ ہوگیا۔ دیگر دو نوجوانوں نے اسے کافی تلاش کیا لیکن کہیں اس کا سراغ نہیں ملا۔ جس کے بعد انہوں نے مقامی لوگوں اور پولیس کو اس سلسلے میں اطلاع دی۔ پولیس ٹیم اور ریسکیو ٹیم نے شام تک اسے تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ بعدازاں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو بھی طلب کیا گیا، لیکن شام تک اس نوجوان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا تھا اور اندھیرے کی وجہ سے راحتی کارروائیوں کو روکنا پڑا۔
آج صبح دوبارہ ریسکیو کا کام شروع کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او ایف ٹیم ایس ڈی پی او احمد شفیع زرگر، تھانہ انچارج پشپندر سنگھ کے ساتھ موجود تھی اور اس نوجوان کی تلاش کے لیے کام جاری ہے۔