ETV Bharat / state

اودھمپور: ویشنو دیوی کی تبرکات ڈاک سے حاصل ہوگی

اس معاملے میں ویشنو دیوی شرائن بورڈ کا ایک معاہدہ محکمہ ڈاک کے ساتھ ہوا ہے۔

Vaishno Devi Shrine
Vaishno Devi Shrine
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 5:57 PM IST

بھارت کورونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ طویل عرصے سے بند ماتا ویشنو دیوی کی یاترا اب عقیدت مندوں کے لئے شروع کردی گئی ہے لیکن کورونا انفیکشن کے خوف سے عقیدتمند درشن کے لئے نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں حکومت اور ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے عقیدت مندوں کے لئے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اب گھر پر بیٹھے عقیدت مندوں کو مندر کا پرساد مل سکےگا۔

اودھمپور: واشنو دیوی کی تبرکات ڈاک سے ہوگی حاصل

ویشنو دیوی کے مندر کا پرساد گھر پر ملے گا

ان عقیدت مندوں کے لئے راحت کی خبر ہے جو جموں میں ویشنو دیوی کے مقدس مقام پر نہیں پہنچ پائے ہیں اور درشن سے محروم رہے ہیں۔ عقیدت مند اب ڈاک کے ذریعہ گھر پر بیٹھے مندر کا پرساد حاصل کرسکیں گے۔ ویشنو دیوی شرائن بورڈ (ایس ایم وی ڈی ایس بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ پوسٹ کے ذریعہ ان لوگوں کے گھر تبرکات پہنچا دی جائے گی جو لوگ پرساد منگوانا چاہتے ہیں۔ اس معاملے میں ویشنو دیوی شرائن بورڈ کا ایک معاہدہ محکمہ ڈاک کے ساتھ ہوا ہے۔

مندر بورڈ نے محکمہ ڈاک کے ساتھ معاہدہ کیا

ویشنو دیوی مندر کو کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران بند کردیا گیا تھا۔ 5 ماہ بعد 16 اگست کو مندر کو عقیدت مندوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ اس دوران بہت سے قسم کے قواعد کو نافذ کیا گیا۔ اس کے تحت صرف ایک ہزار مسافروں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ زیارت سے پہلے مسافروں کو کورونا کی منفی رپورٹ دینی ہوگی۔ تاہم ان قوانین کے باوجود مندر کے کھلنے کے تیسرے دن مندر کے احاطے میں کئی کورونا معاملات سامنے آئے ہیں۔

عقیدت مندوں کو سہولیات

عقیدت مند ٹریفک اور قیام کی پریشانی دیکھ کر بھی ویشنو دیوی مندر کی زیارت کے لئے نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ ان تمام وجوہات کی وجہ سے لوگوں میں مایوسی ہے جو مندر کی زیارت نہیں کر پا رہے ہیں۔ ان پریشانیوں کے پیش نظر مندر بورڈ نے گھر بیٹھے لوگوں کو ویشنو دیوی کے تبرکات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس طرح حاصل ہوگی تبرکات

عقیدت مند ایس ایم وی ڈی ایس بی کی ویب سائٹ سے ویشنو دیوی کا پرساد بک کراسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 906019475 پر کال کرکے بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ محکمہ ڈاک بغیر کسی چارج کے عقیدتمندوں تک تبرکات پہچائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.