ادھم پور: خواتین و اطفال کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی آج دو روزہ دورے پر ضلع ادھم پور پہنچیں، جہاں انہوں نے ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ضلع کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی۔ پی آر آئی ممبر کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی، جس میں انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جارہی ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے پی آر آئی اور ضلع انتظامیہ کے افسران سے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں کا عام عوام کو جلد سے جلد فائدہ ملے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ملک ترقی کر رہا ہے۔ حکومتی اسکیموں کو عوام تاک پہنچانا ہمارا کام ہے۔ عوام کی آواز انتظامیہ تک پہنچے اسی لئے میں یہاں آئی ہوں، میں ادھم پور ضلع میں کچھ پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لوں گی۔
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے ضلع عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی تمام اسکیموں کو عام لوگوں تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کو بھی ہدایت دی کہ وہ حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں، اس لیے وہ بھی زمینی سطح پر اتریں اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کو عام لوگوں تک پہنچائیں۔ ابھی بھی جموں و کشمیر میں ایسے گاؤں ہیں جہاں عوام کو مرکزی اسکیموں کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔