پولیس نے نئے سال کا جشن منانے کے لیے شراب پی کر جانےوالے اورشراب لے جانے والے کئی لوگوں کو پکڑا ہے۔
ایس ایس پی ادھم پور ڈاکٹر ونود کمار SSP Adhampur Dr. Vinod Kumar کی ہدایت پر اودھم پور ضلع پولیس نے کئی گاڑیوں کے چالان کیے ہیں اور مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر شراب ضبط کی ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں کے خلاف جو شراب کے نشے میں گاڑی چلا Drunk Driving Checking on New Year Eve رہے تھے۔
نیا سال قریب آرہا ہے اور لوگ نئے سال کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں۔ شراب پی کر گاڑی چلانے کی وجہ سے ہر سال کئی حادثات رونما ہوتے ہیں جن میں کئی لوگوں کی جان چلی جاتی ہے۔
لیکن گزشتہ چند سالوں سے ضلعی پولیس ان حادثات کو روکنے کے لیے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے۔
چیکنگ کے دوران گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔ پولیس نے کئی گاڑیوں سے شراب کی بوتلیں برآمد کی ہے۔ بہت سے لوگ شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے بھی پکڑے گئے۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی ساحل مہاجن کا کہنا تھا کہ نئے سال پر شراب پینے کی وجہ سے کئی حادثات ہوتے ہیں۔اس کے ساتھ نوجوان ہنگامہ بھی کرتے ہیں۔اس سلسلے میں ایس ایس پی ادھم پور کی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف تھانہ علاقوں میں اس طرح کی مہم چلائی جارہی ہے۔
اب تک شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے کچھ لوگوں کا چالان کیا جا چکا ہے۔ جن گاڑیوں سے شراب برآمد ہوئی ان کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔