ETV Bharat / state

Udhampur Sweepers Warned to go on Strike: ادھم پور کے صفائی ملازمین نے 16 مارچ سے ہڑتال پر جانے کا انتباہ دیا

اودھم پور عارضی صفائی ملازمین کو مستقل کرنے اور دیگر زیر التوا مطالبات کے لیے سٹی کونسل کے صفائی ملازمین نے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے مطالبات پورے نہ کیے تو 16 مارچ سے ہڑتال کریں گے۔udhampur sweepers warned to go on strike from March 16

ادھم پور کے صفائی ملازمین نے 16 مارچ سے ہڑتال پر جانے کا انتباہ دیا

author img

By

Published : Mar 15, 2022, 9:48 PM IST

اکھل بھارتی صفائی مزدور سنگھ All India Sanitation Workers Union کے ریاستی نائب صدر ڈیوڈ کی قیادت میں صفائی ملازمین نے دوپہر تقریباً 12 بجے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرے کے دوران ڈیوڈ نے بتایا کہ حکومت کی جھوٹی یقین دہانیوں کی وجہ سے صفائی ملازمین کام بند کرنے پر مجبور ہیں۔

ادھم پور کے صفائی ملازمین نے 16 مارچ سے ہڑتال پر جانے کا انتباہ دیا

سٹی کونسل اور بلدیات میں سینکڑوں عارضی کارکن کام کر رہے ہیں۔ ان کی تقرری کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی گئی کہ انہیں سات سال بعد مستقل کر دیا جائے گا۔ لیکن 10 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی کسی کو مستقل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملازمین اب بوڑھے ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے مستقل ہونے کی امید بھی دم توڑ گئی ہے۔ 2014 میں حکومت نے کچھ عارضی ملازمین کو مستقل کیا، اور یقین دلایا کہ کچھ عرصے بعد باقی ملازمین کو بھی مستقل کر دیا جائے گا۔ لیکن آٹھ سال گزرنے کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Cleaning Workers Protest in Udhampur: پرائیویٹ صفائی ملازمین کا ٹھیکیدار کے خلاف مظاہرہ

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس عرصے میں ملازمین نے کئی بار ہڑتال کیے، اس لیے حکومت نے ہر بار نئی یقین دہانی کر کے ہڑتال ختم کرایا، لیکن اب ہم حکومت کی جھوٹی یقین دہانیوں کو قبول نہیں کریں گے۔' این پی کے عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ 15 مارچ تک سبھی دھرنا دیں گے اور مطالبات رکھیں گے۔ مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں 16 مارچ سے کام بند کر دیا جائے گا۔ پھر شہر سے گندگی اٹھانے کا کام کوئی نہیں کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.