آنے والے دنوں میں محکمہ رورل ڈیولپمنٹ کی جانب سے ضلع انتظامیہ و مختلف تحصیل انتظامیہ کے علاوہ بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، جو پورے یونین کے علاقے میں شروع ہونے جارہا ہے۔
اس دوران آج ادھم پور بلاک کے سبھی 47 سرپنچوں نے اپنے مطالبے کا میمورنڈم بی ڈی سی چیئرمین بلوان سنگھ کو سونپا۔ جس میں ان کے ذریعہ مانگ کی گئی ہے کہ بیک ٹو ولیج دو کے مرحلے کے تقیاتی کاموں کو کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ کے ذریعہ پرانے کاموں کو نہیں کرایا گیا تو وہ بیک ٹو ولیج تین کا بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے آج سبھی پنچایتوں کے سرپنچوں کی جانب سے ایک اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو 10 لاکھ روپے کی رقم سرکار کی جانب سے ان کے کھاتوں میں ڈالی گئی ہے، ان سبھی کاموں سے قبل ای ٹینڈر لگیں گے اس کے بعد ہی باہر کے لوگ آکر ٹینڈرنگ میں حصہ لیں گے، ساتھ ہی وہ کام بھی اپنی مرضی سے کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح منریگا کے تحت چل رہے کام متاثر ہوں گے۔ انہوں نے آج اپنے مطالبوں کا میمورنڈم بی ڈی سی چیئرمین بلوان سنگھ کو سونپا، ساتھ ہی ان کے مطالبوں کو انتظامیہ سے منوانے کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر سرپنچ پرتپال سنگھ، سرپنچ مدن لال بھگت، سنسار سنگھ، اور دیگر سرپنچ موجود تھے۔