ETV Bharat / state

ادھمپور: مزدور یونین کا حکومت کے خلاف مظاہرہ

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 5:04 PM IST

یونین کے ضلع سربراہ درشن کمار نے بتایا کہ لیبر کارڈ ملنے کے بعد ان کے بچے لیبر ڈپارٹمنٹ سے اسکالرشپ حاصل کرتے تھے لیکن گذشتہ کئی سالوں سے بہت سارے بچوں کو یہ اسکالرشپ نہیں مل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے بچوں کو تعلیم جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھمپور: مزدور یونین کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
ادھمپور: مزدور یونین کا حکومت کے خلاف مظاہرہ

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھمپور میں مزدور دستکاری یونین کی جانب سے حکومت کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

مزدور دستکاری یونین نے بچوں کو سکالرشپ کی سہولت فراہم کرنے، بیٹیوں کی شادی کے لیے 25 ہزار روپے دینے اور دیگر زیر التوا مطالبات کو لے کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری سہولیات کا مطالبہ گذشتہ کئی سالوں سے کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی ان کے مسئلے پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ مزدور کی جانب سے مزدوروں کو بیٹی کی شادی کے لیے 25000 روپے ملتے تھے لیکن یہ 2016 سے بند کردیا گیا۔ متعدد بار اس سہولت کو شروع کرنے کا مطالبہ حکومت کے سامنے رکھا گیا لیکن یقین دہائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

درشن کمار نے کہا کہ اس کے علاوہ مزدوروں کو آج تک پنشن کی سہولت نہیں مل سکی ہے۔ ملک کی متعدد ریاستوں میں 60 سال سے زیادہ عمر کے مزدوروں کو پنشن دی جارہی ہے لیکن جموں و کشمیر میں مزدوروں کو یہ سہولت نہیں دی جا رہی ہے۔ مزدوروں کو کم از کم تین ہزار روپے پنشن ملنی چاہئے۔ مہنگائی کی وجہ سے غریب مزدور سب سے زیادہ نقصان اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مغوی سی آر پی ایف کمانڈو کے افراد خاندان کا جموں میں احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لئے حکومت کچھ نہیں کررہی ہے۔ حکومت کی طرف سے مطالبات پورے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بار بار مظاہرہ کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.