انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ' ریاست کی سیاسی جماعتیں دہشت گردوں کی حمایت کرتی ہیں۔ ان کی وجہ سے ریاست میں حالات خراب ہوئے ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ بی جی پی کو محبوبہ کی قیادت والی مخلوط حکومت سے علیحدہ ہونا پڑا'۔
انہوں نے خواتین کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی پروگرام کو عام لوگوں تک پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے خواتین کے لیے اچھے کام کیے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔ مہیلا مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
راجنی سیٹھی نے پارٹی عہدہ داروں کو بوتھ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیکر تنظیمی ڈھا نچے کو مظبوط بنانے کا بھی حکم دیا۔
انہوں نے بی جے پی کے سابقہ وزیر و باغی لیڈر چودھری لعل سنگھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کےجانے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی مہیلا مورچہ کی صدر راجنی سیٹھی خط چناب میں تین روزہ انتخابی دورے پر ہیں۔
انکے ہمراہ پارٹی جنرل سیکرٹری شیلجہ گپتا، سابقہ ایم- ایل رامبن نیلم لنگے، ضلح صدر رامبن رمیش شرما ، ضلح صدر مہیلا مورچہ رامبن سونیتہ کماری اور ضلع کے دیگر عہدے دار موجود ہیں۔