ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی

اودھمپور کے ڈی سی نے ہدایت نامہ جاری کر عوام سے لاک ڈاؤن کے ضوابط پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

strict action
strict action
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 12:32 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں لاک ڈاؤن پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سختی کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

ضلع کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کے ذریعہ سخت کاروائی کی جائے گی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیا جائے گا۔

لاک ڈاؤن پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی

انہوں نے آج میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے شہر کے دکانداروں، تاجروں اور پھل و سبزی فروخت کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ جاری کی جارہی ہدایات پر عمل کریں اور دکانوں کے اندر آنے والے لوگوں سے ملنے کے قبل ان کے ہاتھوں و خود کے ہاتھوں کو پوری طرح سنیٹائز کریں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی بنا ماسک کے شہرمیں گھومتے ہوئے دکھائی دیں گے، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

انہوں نے شہر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بنا وجہ گھر سے باہر نہ نکلیں اور لاک ڈاؤن پر عمل کروانے میں انتظامیہ کی مدد کریں تاکہ کوروںا وبا سے محفوظ رہا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.