کولگام حملے میں ہلاک ہونے والے ڈی ایس پی امان ٹھاکر کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران انہیں خراج تحسین پیش کی گئی۔ جہاں ادھمپور کے سیاسی و غیر سیاسی جماعتوں کے افراد نے شرکت کی اور ڈی ایس پی امان ٹھاکر کو خراج پیش کیا۔
اس موقعے پر مقامی لوگوں نے کہا کہ' حالانکہ امان ٹھاکر کا تعلق ڈوڈہ سے تھا لیکن ان کی تعلیم ادھمپور میں ہوئی تھی اور ان کا ادھمپور کے ساتھ خصوصی لگاؤ تھا، مقامی لوگوں کا کہناتھا کہ' ایسے بہادر جوانوں کو جو بھارت کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کردیتے ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے'۔
واضح رہے کہ آج ہی کے دن 24 فروری کو کولگام حملے میں ڈی ایس پی امان ٹھاکر ہلاک ہوئے تھے'۔