ادھم پور ڈسٹرکٹ ہسپتال Udhampur District Hospital سے ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ضلع اسپتال کے لیبر روم کے باہر ایک کوڑے دان میں قبل از وقت پیدا ہونے والا مردہ بچہ (پری مچیور) پایا گیا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
ضلع ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وجے رائنا نے بتایا کہ کل یہاں ایک ڈیلیوری کیس آیا تھا اور بچے کی پیدائش قبل از وقت (پری مچیور) تھا۔ ہونے کی وجہ سے اسے بچایا نہیں جا سکا، بچے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ والدین نے بچے کو گھر لے جانے کے بجائے کوڑے دان میں پھینک دیا۔ Pre Matured Baby Found in Dustbin
یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ: کوڑے دان سے نو زائیدہ بچی برآمد
سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نے کہا کہ اس معاملے پر اہل خانہ سے بات کی جا رہی ہے۔ انہیں ہسپتال بلایا گیا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔ Baby Found in Dustbin