جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے لوگ مہینے کے آخری اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام 'من کی بات' کو سننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ادھم پور میں مسلم خاندان بھی ہر ماہ کے آخری اتوار کو اس پروگرام کو سنتے ہیں۔
وزیراعظم کی آواز سننے کے لیے اور ان کی جانب سے ملک میں دیگر منصوبوں کو جاننے کے لیے سامعین میں کافی دلچسپی دیکھی گئی۔
سامعین پرتبھا نے میڈیا سے بتایا کہ اس وہ اس پروگرام کو پسند کرتی ہیں۔ ان کے مطابق وزیر اعظم اس پورگرام کے ذریعے نہ صرف ملک کی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہیں بلکہ 'من کی بات' پروگرام کے ذریعے نوجوانوں سے بھی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کی بات سن کر وہ متاثر ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہر اتوار کو 'آل انڈیا ریڈیو' کے ذریعے ملک کو خطاب کرتے ہیں۔
آج بروز اتوار نریندر مودی نے 'من کی بات' میں ایودیا تنازع پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لوگوں کی جانب سے امن بنائے رکھنے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ 130 کروڑ بھارتیوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ملک کی بھلائی سے بڑا کچھ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایودھیا معاملے پر نو نومبر کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، تو 130 کروڑ بھارتیوں نے پھر یہ ثابت کر دیا کہ ان کے لیے ملک سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔ ملک میں امن، اتحاد اور خیر سگالی ہی سب سے بہتر ہے۔