رام نگر میں ایک سماجی کارکن نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے والدین بچی کو روز مارتے ہیں، اسے دانت سے کاٹتے ہیں، گرم چمٹے سے جلاتے ہیں۔
اس بات کی خبر جب ایس ایچ او رام نگر اور ایس ڈی پی او کو ملی تو انہوں نے فورا لڑکی کے والدین کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے طلب کیا۔
ایک سماجی کارکن بچی کی مدد کے لیے سامنے آئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بچی کی والدہ نے اس سے قبل دو شادیاں کی تھیں۔ رام نگر پولیس نے سماجی کارکن کی شکایت پر کیس درج کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔