ETV Bharat / state

محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف پینتھرس پارٹی کا مظاہرہ - ضلع نائب صدر پون سنگھ

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں آج شہر کے پی ایم جی ایس وائی محکمہ کے باہر پینتھرس پارٹی کے کارکنان نے پرزور مظاہرہ کیا۔

Panthers Party Protest in udhampur
محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف پینتھرس پارٹی کا مظاہرہ
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 3:44 PM IST

پینتھرس پارٹی کے کارکنان نے مظاہرے کے دوران اپنے مطالبات کو لےکر جم کر نعرے بازی کی۔ ان کا الزام ہے کہ پل پر انہی افسران سے کام کرایا جارہا ہے جنہوں نے اس سے قبل گھٹیا قسم کے سامان پل بنانے میں استعمال کیے تھے۔

محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف پینتھرس پارٹی کا مظاہرہ

اس دوران پینتھرس پارٹی کے ضلع نائب صدر پون سنگھ نے بتایا کہ پی ایم جی ایس وائی محکمے کی جانب سے 'جِب تھاتھی دھنو' کو جوڑنے والے علاقے میں بنایا گیا پل نہایت خراب قسم کا سامان لگانے کے بعد ٹوٹ گیا تھا، جس کے لیے پینتھرس پارٹی نے آواز اٹھائی، اس کے بعد افسران نے متعلقہ عہدیدار اور ملازمین کو معطل کردیا تھا۔

پون نے بتایا کہ اب حالیہ دنوں میں پھر سے انہیں افسران و ملازمین سے دوبارہ پل کا کام کرایا جارہا ہے۔ جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.