نورات کی شروعات 25 مارچ سے ہو چکی ہے۔ لوگوں نے گھر پر ہی پوجا کا انتظام کیاہے۔ ڈوگرا ثقافت کے مطابق 'ساکھ' بھی لگائی گئی ہے۔ یہ پوجا نو روز تک کی جائے گی۔
کورونا وائرس کے پیش نظر 21 دونوں تک بھارت بند رہے گا۔ اسی ضمن میں مندروں کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نریندر مودی نے لوگوں سے بند کے دوران تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ کورونا وائرس سے بچا جا سکے۔ عقیدت مندوں نے کہا کہ ہم بھگوان سے دعا کرتے ہیں کہ دنیا میں خوشحالی آئے اور دنیا کو کورونا وائرس کے خطرے سے بچائے۔
انہوں نے لاک ڈاؤن کے فیصلے کی تعریف کی اور لوگوں کو گھر سے نہ نکلنے کی گزارش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ساتھ کام کرکے، وزیراعظم کا ساتھ دے سکتے ہیں۔