جہاں تمام سہولتوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے والے بچے اچھے نمبرات سے محروم رہ جاتے ہیں وہیں بے حد کم سہولت میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے نے ہائی اسکول میں 98 فیصد نمبرات حاصل کر اپنے شہر کا نام روشن کیا ہے۔
شوم کول نام کے ایک بچے نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ شوم ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ شوم کا پورا خاندان ایک کرائے کے کمرے میں رہتا ہے اور وہیں سہولت کے فقدان میں بنا کسی ٹیوشن کے ہی دسویں کی بورڈ امتحانات میں اچھا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے والدین کے ساتھ ضلع کا نام بھی روشن کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شوم نے کہا کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں۔