ETV Bharat / state

Landslide Hits Highway in Udhampur: سرینگر جموں شاہراہ کا ایک حصہ ڈھہہ جانے سے ٹریفک کی نقل و حمل بند

author img

By

Published : Jun 22, 2022, 7:10 PM IST

Updated : Jun 22, 2022, 7:32 PM IST

صوبہ جموں کے رام بن اور ادھم پور اضلاع میں 270 کلومیٹر طویل سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر 30 سے زائد مقامات پر Traffic Suspended on Srinagar Jammu Highway مٹی کے تودے اور پتھر گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

شاہراہ کا ایک حصہ ڈہہ جانے سے ٹریفک کی نقل و حمل بند

ادھمپور: جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے جاری موسلا دھار بارشوں کے سبب جہاں سیلابی صورتحال بنی ہوئی ہے، وہیں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کے سبب شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی ہے۔ Massive Landslide Hits Highway in Udhampur رپورٹس کے مطابق ادھمپور ضلع میں تولڈی نالہ کے قریب سرینگر جموں شاہراہ کا 150 فٹ حصہ ڈھہہ جانے سے سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہو گئیں۔

حکام نے بتایا کہ مزید بتایا کہ صوبہ جموں کے رام بن اور ادھم پور اضلاع میں 270 کلومیٹر طویل سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر 33 سے زائد مقامات پر مٹی کے تودے اور پتھر گر آنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ Massive Landslide Hits Srinagar jammu National Highway in Udhampur انہوں نے بتایا کہ سمرولی علاقہ میں شاہراہ کا ایک حصہ دریا میں بہہ گیا جس کی وجہ سے خطہ کی اہم شاہراہ کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر گزشتہ روز سے ہی ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔ حکام کی جانب سے سرینگر جموں شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے قابل بنانے کے لیے مشینری اور عملہ کام میں مصروف ہے۔

Last Updated : Jun 22, 2022, 7:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.