لیفٹیننٹ جنرل اُپیندر دویدی Lt Gen Upendra Dwivedi Presents Gallantry Awards نے کہا کہ سب سے پہلے میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ناردرن کمانڈ ہمیشہ خطرات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ شمالی کمان میں سکیورٹی کی صورتحال غیر مستحکم ہے کیونکہ ہم فعال آپریشنز میں واحد کمانڈ ہیں جو کہ اندرونی سکیورٹی کے خطرات کے علاوہ شمالی اور مغربی دونوں محاذوں سے مخالفین کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہون نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ تمام رینکوں میں غیر معمولی جوش اور حوصلہ مجھے یقین دلاتا ہے کہ ہماری سرحدوں کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ Investiture Ceremony Held At Udhampur
انہوں نے کہا کہ کئی وجوہات سے 2021 بھارت مسلح افواج کے لیے ایک مشکل سال تھا۔ ہمارے فوجیوں نے شمالی سرحدوں پر جارحانہ جوابی حکمت عملی کے ذریعے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہماری افواج نے اس مشکل وقت میں مثالی ہمت اور غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں او پی رکشک، او پی میگھ دوت اور او پی سنو لیپرڈ میں تمام مشکلات پر قابو پانے کے لیے بھارتی فوج کے بہادر سپاہیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ Investiture Ceremony Held At Udhampur
یہ بھی پڑھیں: J&K Wins Most Police Medals for Gallantry: یوم جمہوریہ پر تمغہ شجاعت پانے میں جموں و کشمیر سرفہرست
لیفٹیننٹ جنرل اُپیندر دویدی نے مزید کہا کہ اس اہم موقع پر میں جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں، سول انتظامیہ اور میڈیا کا ان کے مکمل تعاون کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ ہم سببھی کے روشن مستقبل کی خواہش رکھتے ہیں۔ آخر میں میں خدا سے اس خطے کے لوگوں کے لیے امن اور اطمینان کی دعا کرتا ہوں۔ Investiture Ceremony Held At Udhampur