ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر کی بھوپندر سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات - بی ڈی سی چئیرمین بوپندر سنگھ

جموں و کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع بڈگام میں گزشتہ ماہ عسکری حملے میں ہلاک ہوئے بی ڈی سی چئیرمین بھوپندر سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

lg manoj sinha meets family of bopinder singh
لیفٹینینٹ گورنر کی بوپندر سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 10:45 PM IST

جموں و کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ہلاک شدہ بی ڈی سی چیئرمین بلاک کھاگ کے بھوپیندر سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کی، جن کو گذشتہ ماہ ضلع بڈگام کے انکے آبائی گاؤں میں عسکری حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

گورنر نے کہا کہ کشمیر میں جمہوریت کے پرچم برداروں پر اس طرح کے حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے اور مجرموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیاں سخت کاروائی کرے گی۔

انہوں نے ہلاک شدہ بی ڈی سی چئیرمین کے اہلِ خانہ کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور جموں و کشمیر کی صورتحال معمول پر لانے کی حکومت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.