ETV Bharat / state

ادھم پور: ضرورت مندوں کے درمیان راشن کی تقسیم - etv bharat urdu

اس موقع پر ایس پی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پولیس نے لوگوں میں راشن تقسیم کیا۔ پولیس کا فرض بنتا ہے کہ وہ ہر ضرورت مند لوگوں کی مدد کرے۔

ادھم پور: ضرورت مندوں کے درمیان راشن تقسیم

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 5:19 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھم پور میں پولیس نے 'ویاپار منڈل' کی مدد سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا، جس میں ڈی ایس پی و ہیڈ کوارٹر اسٹیشن انچارج چمن گورکھا کے علاوہ ایس پی اور ان کی ٹیم کے ذریعہ ضرورت مند لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر ایس پی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پولیس نے لوگوں میں راشن تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا فرض بنتا ہے کہ وہ ہر ضرورت مند لوگوں کی مدد کرے۔

ادھم پور: ضرورت مندوں کے درمیان راشن تقسیم

اس موقع پر کاروباری تنظیم کے صدر جتیندر برمانی نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے بتایا تھا کہ کچھ ضرورت مند لوگ ہیں، جنہیں راشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہمیں ایک فہرست دی۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے آج ضرورت مندوں کے درمیان راشن تقسیم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی ضرورت مند افراد کو کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ ہمارے دیے گئے فون نمبر پر رابطہ کر سکتا ہے۔ ہماری ٹیم ان کے گھر جائے گی اور راشن یا دوائی ضرورت مند کے گیٹ کے پاس چھوڑ کر آئےگی۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیم نے گذشتہ سال 5000 افراد میں راشن تقسیم کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس خاص موقع پر پولیس افسران اور تجارتی بورڈ کے ممبران موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.