جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام آنے کے بعد سے پہلی بار مرکز کی جانب سے ادھم پور میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے نیشنل ڈزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ یہ ٹیمیں اسٹیٹ ڈزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔
آج 12 بٹالین این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ادھم پور کے سبھاش اسٹیڈیم میں ایس ڈی آر ایف و سول ڈفیس کے ساتھ ماک ڈرل کی اور قدرتی آفات سے منٹنے کے لیے اہم جانکاری فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور: ویمن کالج کی جانب سے صفائی سے متعلق بیداری ریلی کا اہتمام
واضح رہے کہ یہ ٹیم ضلع کی پانچ تحصیلوں کا دورہ کر چکی ہے اور زلزلہ و دیگر قدرتی آفات کی جانکاری لے چکی ہے۔ اس ٹیم کے ادھم پور میں پہنچنے سے لوگوں کو کافی راحت ملے گی اور قدرتی آفات کے دوران وقت پر راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا جا سکے گا۔