ادھم پور سے متصل لڈن علاقہ کے قریب واقع سیریکلچر ڈپارٹمنٹ (Sericulture Department) کے سلک سیڈ سنٹر میں ایک ملازم کی لاش (Employee Dead Body) مشتبہ حالات میں پائی گئی ہے۔
متوفی ملازم کی شناخت رمیش چندر ولد امرناتھ ساکن غورڈی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملازم کی عمیر 50 تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ رمیش چندر رات کی ڈیوٹی پر تھے اور صبح کچھ ملازمین نے اس کی لاش زمین پر پڑی دیکھی۔ ملازمین نے اس کی اطلاع پولس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ لیکن ابھی تک رمیش چندر کی موت کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Body Found in Poonch: مینڈھر میں ڈرائیور کی لاش برآمد، قتل کا خدشہ
وہیں، اطلاع ملتے ہی رشتہ دار بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔