ادھم پور کی ہاؤسنگ کالونی میں آج مشتبہ حالات میں ایک شخص کی لاش مکان کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ شخص جھارکھنڈ کا رہنے والا تھا اور یہاں ایک بوٹیک شاپ میں درزی کا کام کرتا تھا۔ گزشتہ چھ ماہ سے وہ یہاں پر کام کر رہا تھا۔ Dead Body Found in Udhampur
دکان کے مالک نے بتایا کہ وہ کل رات 9 بجے دکان بند کرنے یہان سے گیا اور صبح اس کی بیوی نے فون کیا کہ مذکورہ شخص فون نہیں اٹھا رہا۔ کمرے میں جا کر دیکھا تو مذکورہ شخص کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Dead Body Found In Kulgam: کولگام میں نوجوان کی لاش برآمد
وہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ اس شخص نے کن حالات میں خودکشی کی یا کوئی اور معاملہ ہے۔ Dead Body Found In Udhampur