ETV Bharat / state

ادھم پور: مسلسل برف باری سے فصلوں کو نقصان - کسانوں کو شدید مشکلات

جموں و کشمیر کے ادھم پور میں ہو رہی مسلسل بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ ان کی فصل مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔ کسانوں کو نہ صرف اناج کے بحران کا سامنا ہے، بلکہ بیج کی عدم دستیابی بھی ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ انہوں نے دستیاب سرسوں اور گندم کے بیج کو کھیتوں میں لگا دیا تھا۔

ادھم پور: برف باری کی وجہ سے فصلیں تباہ
ادھم پور: برف باری کی وجہ سے فصلیں تباہ
author img

By

Published : Oct 28, 2021, 4:38 PM IST

ادھم پور ضلع کے پنچیری اور مونگری تحصیلوں میں کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مسلسل برفباری سے مکئی، دھان اور دال کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ کسان فصل کی کٹائی میں مصروف تھے، اسی دوران شدید ژالہ باری نے سب کچھ تباہ ہوگیا۔

ادھم پور: برف باری کی وجہ سے فصلیں تباہ

سرسوں اور گندم کی نئی فصل بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اب کسانوں کو نہ صرف اناج کے بحران کا سامنا ہے، بلکہ بیج کی عدم دستیابی بھی ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ انہوں نے دستیاب سرسوں اور گندم کے بیج کو کھیتوں میں لگا دیا تھا۔

کونسلر جسویر سنگھ کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ پنچایتی راج اداروں اور محکمہ زراعت کی مختلف ٹیموں کی جانب سے کسانوں کو ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلسل بارش اور برف باری کی وجہ سے کسانوں کی تقریباً 70 فیصد فصلیں تباہ

جسویر سنگھ نے ضلع انتظامیہ اور لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کو جلد معاوضہ دیا جائے اور ہر کسان کو زیادہ سے زیادہ سرکاری مدد کے علاوہ وافر مقدار میں بیج فراہم کیا جائے تاکہ کسان نئی فصلیں اگا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.