جموں و کشمیر میں نافذ لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے بڑھتے مثبت معاملات کے درمیان اودھمپور شہری بلدیات کے کونسلروں کے استعفیٰ کا سلسلہ جاری ہے۔
اودھمپور شہری بلدیات کی مختلف کمیٹیوں کے عہدوں سے آج کانگریس، بی جے پی اور پینتھرس پارٹی کے کونسلروں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ دنوں وارڈ 6 کے آزاد کونسلر نے شہری بلدیات سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
کونسلروں کا الزام ہے کہ شہری بلدیات کے چیرمین انہیں اعتماد میں لئے بغیر ہی فیصلے لے رہے ہیں اور شہری بلدیات میں تشکیل کی گئی مختلف کمیٹیوں جسمیں مالی کمیٹی و دیگر ترقیاتی معاملات کے لئے تشیکیل کمیٹیوں کے زریعہ لئے گئے فیصلے کے متعلق انہیں کوئی اطلاعات نہیں دی جا رہی ہے۔
کونسلروں کا کہنا ہے کہ چیرمین اپنی مرضی سے ہی فیصلے لے رہے ہیں۔ اس لئے تمام کونسلروں نے فیصلہ لیا کہ وہ اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیں دے۔
کونسلروں کا الزام ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے شہری بلدیات میں مختلف فیصلے لئے گئے جس میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔