در اصل جکھونی علاقے میں پانی کے مسئلے پر وارڈ نمبر 1 کی کونسلر پریتی کھجوریا اور وارڈ نمبر 20 کے کونسلر جگدیش بھاردواج نے محکمہ پی ایچ ای کے ایگزیکٹیو افسر کو جائزہ لینےکے لیے بلایا جہاں کونسلر سمیت مقامی باشندوں نے پانی کے مسائل کو حل کرانے کے لیے آفیسر کا گھیراؤ کرلیا۔
مقامی کونسلر پریتی کھجوریا نے کہا کہ' جکھونی علاقے میں پینے کے پانی کی پریشانی انتہائی تشویشناک ہے، مقامی لوگوں کو پانی لانےکے لیے کئی کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے، جبکہ ان علاقوں میں آنے والا پانی دوسری جگہ بھیجا جارہا ہے۔
لوگوں کا الزام ہے کہ جکھونی علاقے میں کے جونیئر انجینئر ایک ڈرافٹ مین ہے اور وہ اپنی من مانی کرتا ہے مزید لوگوں کو پانی کی فراہمی نہیں کررہا ہے، جس کی وجہ سے پورے علاقے میں پانی کے لیے ہنگامہ برپا ہے۔
کونسلرز اور مقامی لوگوں نے ایگزیکٹو کا گھیراؤ کیا اور پانی کے مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا۔ بعد میں افسر نے کونسلرز کو یقین دلایا کہ آج سے ان کے علاقے میں مسلسل پانی کی فراہمی کی جائے گی۔ اس کے بعد ہی مقامی لوگوں نے گھیراؤ کو ختم کیا۔