مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھمپور میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ وہیں لاک ڈاؤن کے دوران چوری کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
دراصل گزشتہ رات چوروں نے ادھمپور کے سلاتیا چوک پر واقع مائکروویو اسٹریٹ میں ایک سنار کی دکان کو نشانہ بنایا۔
بتایا جا رہا ہے کہ چوروں نے دکان میں رکھے تقریبا 70 ہزار کے مالیت کا چاندی لے کر فرار ہو گئے۔ چور اتنے شاطر تھے کہ انہوں نے دکان کے اندر داخل ہونے سے پہلے وہاں پر نصب سی سی ٹی کیمرا توڑ دیا اور سامنے موجود مکانات کو لاک کردیا۔
اس معاملے پر دکان کے مالک نے بتایا کہ انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے لیکن لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود چوری کے واقعات کا ہونا، پولیس پر سوالیہ نشان کھڑے کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ادھمپور میں چوری کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ گذشتہ ہفتے ہی ادھم پور میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
فی الحال پولیس نے معاملہ درج کر کارروائی شروع کر دی ہے۔