ETV Bharat / state

Army Womens Motorcycle Rally کارگل دیوس پر فوجیوں کی بائیک ریالی - Army Womens Motorcycle Rally

25 بائیک سوارخواتین نے کارگل جنگ میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت دینے کے لیے ریلی نکالی۔ اس ریالی میں زیادہ تر ان شہداء کی بیوائیں شامل ہوئیں جنہوں نے ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔

کارگل دیوس پرخواتین کی بائیک ریالی
کارگل دیوس پرخواتین کی بائیک ریالی
author img

By

Published : Jul 24, 2023, 2:17 PM IST

ادھم پور: 24 ویں کارگل ڈے کے موقعے پر بھارتی سابق فوجی خواتین نے دہلی سے ادھم پور تک ریلی نکالی۔ ان بہادر خواتین سے ملنے کے لیے بڑی تعداد میں ویر ناری، کارگل جنگ کے سابق فوجی، این سی سی کیڈٹس اور فوجی افسران آج ادھم پور گیریژن میں جمع ہوئے۔ شمالی کمان کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل آنندا سین گپتا بھی خواتین بائیکرز کو مبارکباد دینے کے لیے موجود تھے۔

25 بائیک سوار کارگل جنگ میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت دینے کے لیے ریلی نکالی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے زیادہ تر ان شہداء کی بیوائیں شامل ہوئیں جنہوں نے ملک کی حفاظت کیلئے بھارتی فوج میں شمولیت اختیار کی اور اپنی جان گنوائی۔ لیفٹیننٹ کرنل رویندرجیت رندھاوا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کارگل فتح کے ان 24 سال کا جشن منانے کارگل جا رہے ہیں۔ یہ ویر ناری کے لیے بہت جذباتی لمحہ ہے، ہم اسے بیان نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں: Floods in Kupwara کپواڑہ میں موسلادھار بارشوں اور بادل پھٹنے سے تباہی، متعدد عمارتوں کو نقصان

کیونکہ جس علاقے میں ہمارے شوہر شہید ہوئے تھے۔ اسی علاقے میں خراج عقیدت پیش کرنا بہت جذباتی کام ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بھی ان میں سے ایک ہوں، میں نے بھی اپنے شوہر کو کھویا ہے۔ آج ہم کارگل جا رہے ہیں۔ ہر اس فوجی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جس نے ملک کے لیے اپنی جان قربان کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.